وزیراعلیٰ پنجاب کے صوابدیدی فنڈز میں 2 ارب کا اضافہ

لاہور (اپنے رپورٹر سے) پنجاب میں وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز میں 2 ارب روپے کا اضافہ کردیا گیا،ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز میں اضافے کی منظوری دے دی، محکمہ خزانہ پنجاب نے نئے مالی سال کے بجٹ فنڈز مختص کر دیئے،حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صوابدیدی فنڈز کےلئے بجٹ میں 5 ارب روپے رکھے جارہے ہیں، صوابدیدی فنڈز سے وزیراعلیٰ پنجاب کسی کو بھی فنڈز دے سکتی ہیں۔