ساہیوال:ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کیلئے واک ، پمفلٹ تقسیم

ساہیوال: (بےورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر صائمہ علی کی ہدایت پر عوام کو پلاسٹک بیگز کے استعمال اور اس سے ماحول پر ہونے والے مضر اثرات بارے آگاہی دینے کےلئے ضلع بھر کے شہروں اور قصبات میں واک کا انعقاد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی، سرکاری ملازمین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، واک کے شرکاءنے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ماحولیاتی آلودگی کے انسانی صحت پر ہونے والے منفی اثرات اور پلاسٹک بیگزکے نقصانات بارے پیغامات درج تھے، ریلی کے شرکاءنے دکانداروں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔

ریلیاں ساہیوال، چیچہ وطنی اور کمیر میں نکالی گئیں جن کے شرکاءنے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا پلاسٹک بیگ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا بڑا سبب ہیں جن کا استعمال ترک کرنا وقت کی ضرورت ہے، اپنے شہروں اور دیہات کو صاف ستھرا رکھنے کےلئے ضروری ہے کہ شہری ان شاپنگ بیگز کی جگہ کپڑے اور کاغذ کے بیگ اور تھیلے استعمال کریں،انہوں نے مزید کہا شاپنگ بیگز کا کاروبار کرنے والے دکاندار محکمہ ماحولیات سے رجسٹرڈ ہوں اور اپنے سٹاک کو ڈیکلیئر کریں، سٹاک ختم ہونے کے بعد 75 مائیکرون گرام سے کم کے شاپنگ بیگز کے استعمال کی قطعا اجازت نہیں دی جائے گی، ماحول دوست عوامل کو اپنا کر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کر سکیں گے۔