فیصل آبا:د (بیورو روپورٹ) پی ٹی آئی رہنما سابق سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے ملک قانون کی بالادستی کے بغیر نہیں چل سکتا، فارم47پر بنائی گئی جعلی پارلیمنٹ کو قوم تسلیم نہیں کر رہی، ظلم بند کر دو ، ہم آپ کو معاف کر دیں گے۔
فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا عوام اندھیروں میں زندگی بسرکر رہے ہیں اور یہ اندھیرا قانون کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے ہے، بانی پی ٹی آئی قانون کی بالادستی کےلئے سلاخوں کے پیچھے ہے، بیٹیوں نے جیلوں اور تشدد کو برداشت کیا ہے،ہم نے جن کو اپنی حفاظت کی ذمہ داری سونپی ، انہوں نے ہی میرے گھر گھس کر قانون کی دھجیاں بکھیر دیں۔
اعظم سواتی نے کہا چند طاقتوروں نے ادارے کو اس مقام پر پہنچا دیا، جنرل باجوہ پاکستان میں کسی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کر سکتا لیکن لوگ اعظم سواتی کے ہاتھ چومتے ہیں، مجھ پر اور عمران خان پر ہزاروں مقدمات بناو مگر ملک قانون کی بالادستی کے بغیر نہیں چل سکتا۔
ملک قانون کی بالادستی کے بغیر نہیں چل سکتا: اعظم سواتی
















