پنجاب ، قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کا اصولی فیصلہ،سڑکوں کی تعمیرومرمت کا ہدف حاصل کیا جائے:مریم نواز

لاہور ( اپنے رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطرنے ملاقات کی ، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف بھی موجود تھے،ملاقات میں پنجاب اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات فروغ کا اصولی فیصلہ کیا گیا،ملاقات میں با ہمی دلچسپی کے امور ،پنجاب میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع اورلیبر فورس کے فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا، پنجاب میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا،وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے آگاہ کیا،مریم نواز نے قطرکے بزنس مین اور صنعتکاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،قطری سفیر نے پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کی تعریف کی،پنجاب سے سکلڈ لیبر فورس کی بھرتی میں اضافے میں دلچسپی کااظہار کیا،دونوں رہنما¶ں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا قبل ازیںوزیراعلیٰ مریم نواز نے کسان کارڈ کی رجسٹریشن کے آغاز سے متعلق اپنے پیغام میں کہا صوبہ بھر میں کاشتکار بھائیوں کیلئے کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ،کسان کارڈ کی رجسٹریشن کیلئے درخواست گزار اپنے موبائل سے سپیس، پی کے سی (Space PKC) اور شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070 پر میسج بھیجیں، کاشتکاروں کی خوشحالی اور پیداوار میں اضافہ ہمارا عزم ہے، کسانوں کو سالانہ 300 ارب کے پیداواری قرضے دیئے جائیں گے، ہر کسان ایک فصل کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض حاصل کر سکے گا، کسان کارڈ سے کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکے گا، 5 لاکھ کاشتکارکسان کارڈ سے مستفید ہوں گے، ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی کی ملکیت رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے، کسان کارڈ کیلئے زمین کا اراضی ریکارڈ سنٹر میں رجسٹرڈ ہونا اور کاشتکار کے اپنے شناختی کارڈ نمبر پر موبائل سم کا رجسٹرڈ ہونا لازم ہے، کاشتکار کے شناختی کارڈ کی نادرا ریکارڈ سے تصدیق کی جائے گی، کاشتکار کسی مالیاتی ادارے کا نادہندہ نہ ہو، کاشتکار بلاسود قرضے کی آسان اقساط 6 ماہ میں واپس کرے گا، قرض کی ادائیگی کے بعد کاشتکار اگلی فصل کیلئے دوبارہ قرض حاصل کرنے کا اہل ہوگا علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کےلئے ڈیڈ لائن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پنجاب کے روڈز کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا ہدف حاصل کیا جائے جبکہ تھلیسیمیا کے مریض رضوان کی خواہش پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تھلیسیمیا سنٹر بھکر کے ایڈمن جمشید حسن ملک کےساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تھلیسیمیا سنٹر بھکر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس پر مریم نواز نے تھلیسیمیا کے مریض رضوان کو 5 لاکھ روپے سے نوازا اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو کہا تھلیسیمیا کے مریض بچوں کےلئے صرف بھکر ہی نہیں پورے پنجاب میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ادھر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہادرندہ صفت انسانوں کا معصوم جانوں پر ذہنی اور جسمانی تشدد بچوں کو مستقل ذہنی اذیت سے دوچار کرتا ہے، کوئی بچہ جنگ،بدسلوکی،یا استحصال کی ہولناکیوں کا شکار ہونے کا مستحق نہیں ، بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے۔