لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے سانحہ 9 مئی میں ملوث مطلوب ملزموںکیخلاف ایک بار پھر کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کو مطلوب 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب 320 ملزموںکی گرفتاری کےلئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں آپریشنز، انویسٹی گیشن اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو ٹاسک سونپ دیا گیا،پولیس کے مطابق مطلوب 320 ملزمان میں پرانے اور نئے نامزد افراد شامل ہیں، 100 سے زیادہ اشتہاری قرار دئیے گئے ملزمان بھی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں،پولیس کے مطابق مطلوب ملزمان میں متعدد خیبرپختونخوا میں پناہ لیے ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران مزاحمت کے خدشات ہیں، پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب کے اضلاع میں موجود افراد کی گرفتاریاں کی جائیں گی۔
سانحہ 9 مئی میں مطلوب ملزموں کیخلاف ایک بار پھر کریک ڈاون کا فیصلہ
















