ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت ،وصولیوں میں اضافہ ہوگا: وزیرخزانہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت اور وصولیوں میں اضافہ ہوگا،بل اینڈ میلینڈاگیٹس فاﺅنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جیسن لیمب سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے، وفاقی وزیر نے بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کی جانب سے ایف بی آر کی جاری ڈیجیٹلائزیشن کےلئے میکینیزی اینڈ کوکو شامل کرنے میں تعاون کو سراہا دوسری جانب ٹیکس میکینزی اینڈ کمپنی کے علاقائی سربراہ ٹام ایشر ووڈ اور میکینزی کے پارٹنر علی ملک سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعہ محصولات میں اضافہ میں پرعزم ہے، ایف بی آر کے ٹیکس سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنے میں پرال اور ریمیٹ کے ڈیٹا کو استعمال کیا جا سکتا ہے،ملاقات میں ڈیٹا سے استفادہ کرتے ہوئے ڈیش بورڈز کے ذریعے روزانہ کی رپورٹنگ کو لاگو کرکے حقیقی وقت میں پیشرفت اور نگرانی کے ذریعے فوری نتائج کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔