قصور: (مہر حسن حسین)ٹریفک پولیس کا ضلع بھر میں بغیر لائسنس،روٹ پرمٹ بسوں اور ویگنوں کیخلاف کریک ڈاون۔ 75سے زائد ڈرائیورز کو 175000 جرمانہ جبکہ 3 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کرایا گیا، ڈرائیوروں کو تنبیہ کی گئی کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور روٹ پرمٹ روڈ پر آنے کی صورت میں مقدمات کا اندراج کروایا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عیسیٰ خان کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس قصورکا فیکٹریوں کی بسوں اورویگنوں کے خلاف ایکسیڈنٹ کی روک تھام کے سلسلہ میں کوٹ رادھاکشن، چونیاں، سٹی قصور سمیت ضلع بھر میں کریک ڈاون کیا گیا۔گزشتہ روز ٹریفک پولیس قصورنے ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر قصور اقبال حمید راں کی سربراہی میں فیکٹری کی بسوں اور ویگنوں کے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے75سے زائد ڈرائیورز کو 175000 جرمانہ اور 3 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا۔
سٹی قصور میں انسپکٹر غلام رسول نے بغیر لائسنس اور روٹ پرمٹ فیکٹری کی بسوں اور ویگنوں کو چیک کیا اور بغیر لائنس اور روٹ پرمٹ کے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائیاں کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر قصور اقبال حمید راں کا کہنا تھا کہ ڈرائیوروں کو تنبیہ کی گئی کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور روٹ پرمٹ روڈ پر آنے کی صورت میں مقدمات کا اندراج کروایا جائے گا۔ سٹی قصور سمیت کوٹ رادھاکشن،چونیاں سمیت ضلع بھر میں سپیشل ناکہ جات لگانے کی خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ ٹریفک حادثات کی روک تھا م میں مزیدکمی لائی جا سکے۔
قصور: بغیر روٹ پرمٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاﺅن
















