ساہیوال:لاہور بھاٹی گیٹ سے اغوا ہونے والی بچی بازیاب

ساہیوال:(بےورورپورٹ)ڈی ایس پی PHP ساہیوال کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ 92 نو ایل کی کامیاب کارروائی،لاہور بھاٹی گیٹ سے مبینہ طور پراغواءہونے والی بچی کو بازیاب کر لیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔

ڈی ایس پی پی ایچ پی پٹرولنگ اظہر عباس گل کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ 92 نو ایل کے انچارج مہر شاہنواز،لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ثمر سیف الموک ہمراہ ملازمان نے کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوران گشت نامعلوم شخص کی PHP موبائل پر اطلاع موصول ہوئی کہ ایک بچی اور ایک شخص روڈ پر لڑ رہے ہیں۔

PHP ٹیم فوری موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا 10 سالہ مہوش دختر صادق بھاٹی گیٹ لاہور سے مبینہ طور پر اغواءہوئی تھی،بچی سے معلوم ہوا ایک شخص نے مجھے اغواءکرکے کمرے میں بند کر رکھا تھا، موقع پاکر وہاں سے بھاگ نکلی ہوں اور ملزم میرے پیچھے آ گیا جو کہ پولیس کو دیکھ کر موقع سے بھاگ گیا،بچی کو پوسٹ پر لایا گیا اور ورثاءکے بارے میں دریافت کیا گیا ، والد کا موبائل نمبر بتاتے ہی رابطہ کیا گیا تو بچی کے والد نے کہا میری بیٹی2دن سے لاپتہ ہے ،متعلقہ تھانے میں رپورٹ بھی درج کرا رکھی ہے ،بچی کو والد کے سپرد کر دیا گیا جس نے نم انکھوں کےساتھ پنجاب ہائی وے پٹرول 92 نو ایل کاشکریہ اداکیا۔