اسلام آباد:(بیورورپورٹ) مالی سال 2022-23کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی الیکشن کمیشن طلب،نوٹس بھجوا دیاگیا ۔
سابق اراکین قومی اسمبلی رانا ثنا ، خرم دستگیر، محسن شاہ نواز رانجھا، مریم اورنگزیب ،جاوید لطیف ،راجہ ریاض، طارق بشیر چیمہ، علی موسیٰ گیلانی، حنا ربانی کھر ، یار رند ودیگر بھی شامل ہیں،الیکشن کمیشن 29 مئی کو اراکین اسمبلی کو جاری نوٹس پر سماعت کرےگا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن 30 مئی کو پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کے معاملے پر سماعت کرےگا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات روف حسن کونوٹس جاری کر دیا گیا۔
گوشوارے جمع نہ کرانےوالے اراکین اسمبلی کو نوٹس،الیکشن کمیشن طلبی
















