نارنگ منڈی:(وقاص علی)نارنگ کے سرحدی گاﺅں مہتہ سوجا کے معذور محنت کش سے ساٹھ لاکھ روپے کا فراڈ ہوگیا معزور شخص وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے پاس پہنچ گیا بااثر فراڈیہ گروہ عمر بھر کی جمع پونجی لے گیا پولیس نے بھی معذور کو انصاف فراہم کرنے کی بجائے ٹرخادیا۔
نواحی گاﺅں مہتہ سوجا کا رہائشی معذور شخص صوفی نسیم ویل چیئر پر وفاقی وزیر صنعت پیداوار رانا تنویر حسین کے پاس دادرسی کے لئے پہنچ گیا اور روتے ہوئے بتایا کہ اس نے عمر بھر کی جمع پونجی اکٹھی کرکے چاول کا کاروبار کیا علاقہ کے بااثر تین ارکان امتیاز، حفیظ اور اشرف اس سے ساٹھ لاکھ روپے کے چاول لے گئے جعلی چیک دے دئے اب پیسے نہیں دے رہے قتل اور بیٹی کو اغواءکرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ملزمان کیخلاف سات مرتبہ ڈی پی او شیخوپورہ کے پاس گیا تھانہ نارنگ بھی گیا مگر کوئی انصاف نہیں ملا ڈی پی او سے ملاقات تک نہ ہونے دی گئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری ڈی پی او شیخوپورہ اور ایس ایچ او تھانہ نارنگ کو فون کرکے معذور نسیم کو انصاف اور فراڈیہ گروہ کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر معذور شخص کے ساتھ زیادتی کا ازالہ نہ ہوا تو پولیس کو جواب دینا پڑے گا۔ معذور شخص کا کہنا تھا اگر میری اب بھی دادرسی نہ ہوئی جمع پونجی ساٹھ لاکھ روپے واپس نہ ملی تو وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر اکلوتی بیٹی سمیت خود سوزی کرلوں گے۔
نارنگ منڈی:معذور محنت کش سے60لاکھ کا فراڈ،وفاقی وزیر نے داد رسی کی بجائے ٹرخا دیا
















