اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجٹ میں سخت معاشی پالیسیاں جاری رکھنے کا فیصلہ،اگست سے گیس مزید مہنگی کرنے کاپلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کےساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات میں گیس سیکٹرکیلئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ،گردشی قرض میں کمی اور توانائی شعبے میں اصلاحات کا جائزہ لیا گیا،گیس سیکٹرکاگردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 3مختلف پلان آئی ایم ایف سے شیئرکردئیے گئے ،گیس بلزریکوری،اصلاحات،ٹیرف ڈیٹا بروقت شیئرکرنے پراتفاق کیا گیا۔
اگست سے گھریلو،کھاد،سی این جی،سیمنٹ سیکٹرکیلئے گیس ٹیرف میں اضافے کا امکان ہے،پروٹیکٹڈ،نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس بل 100سے400 روپے تک بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
دریں اثنا وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی مشاورت سے تیار کرنے اورسخت معاشی پالیسیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا،عالمی مالیاتی فنڈ کو تحریری یقین دہانی کرا دی گئی۔
دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ آئی ایم ایف کی مکمل مشاورت سے بجٹ تیار کررہا ہے، وفاقی حکومت نے بجٹ سرپلس پر صوبوں سے تصدیق کرنے کا فیصلہ کرلیا ، آئندہ مالی سال پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے ایک فیصد رکھنے کا پلان ہے،ذرائع کے مطابق حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا،دوسری جانب نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں عام افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
جماعت اسلامی کے پنجاب بھر کی شوگر ملوں کے باہر احتجاجی مظاہرے
کرپشن، اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں: آئی جی پنجاب
ایل ڈی اے سٹی اراضی خریداری میں 24 مشکوک ادائیگی واوچرز ،ایک ماہ بعد بھی انکوائری نامکمل
ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں رکاوٹ ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ
سرجیکل فضلے کی تلفی ، ایف آئی اے کا PIMS میں چھاپہ، ریکارڈ حاصل کر لیا
مریم نواز سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات، شیخوپورہ کے مسائل پر تبادلہ خیال
توہین رسالت کیس کا بڑا فیصلہ، مجرم کو موت تک پھانسی پر لٹکانے کا حکم
شازیہ منظور سے مسلح افراد کی بدسلوکی، گلوکارہ نے تحفظ کا مطالبہ کر دیا
راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
نئے صوبوں کی تشکیل پر ہمارا واضح موقف ہے کہ عوامی رائے لی جائے، عطا تارڑ
















