بہاولپور:(قاسم بھٹی)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاول پور کی جانب سے پری مون سون اورممکنہ فلڈ 2024ءکے حوالے سے ششماہی کینال ائیر پورٹ روڈ پر تمام متعلقہ اداروں کے باہمی اشتراک سے فرضی آبی مشقوں کا مظاہرہ کیا گیا،ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر احمد شیر گوندل، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید تنویر شاہ، سی ای او ایجوکیشن اکرم، ڈاکٹر خالد چنٹر، سیکرٹری بورڈ شہباز، سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہا،انہوں نے کہا ریسکیو 1122 ایمرجنسی میں فوری ریسپانس کرنے والی بہترین سروس ہے،ڈپٹی کمشنر نے پری مون سون اور ممکنہ سیلاب کے حوالہ سے منعقدہ فرضی آبی مشقوں پر اطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اداروں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا،انہوں نے متعلقہ اداروں کی تیاری وباہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین نے ریسکیو 1122 کی مون سو ن و ممکنہ فلڈ سے متعلق تیاری کے بارے بریف کیا۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















