فیصل آباد:(بیورو رپورٹ)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں زراعت میں جدت لانا ہوگی تاکہ زرعی و دیہی ترقی کو یقینی بناتے ہوئے کاشتکاروں کی معاشی حالت بہتر ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کےلئے منعقدہ 4 روزہ ورکشاپ برائے فنانس ایڈمنسٹریشن اور ای گورننس کے اختتامی اجلاس سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔
تربیتی ورکشاپ کا انعقاد زرعی یونیورسٹی کے مرکز برائے پروفیشنل ٹریننگ اور سکل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد رندھاوا اور پروفیشنل ٹریننگ سینٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نیلم چوہدری نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ کاشتکاروں کے مسائل کے حل پر مبنی تحقیقات عمل میں لے کر آئیں تاکہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے غذائی استحکام حاصل کیا جا سکے۔
زراعت میں جدت لانا ہوگی: وائس چانسلرز رعی یونیورسٹی فیصل آباد
















