نارووال:(بیورورپورٹ)انسداد ڈینگی اجلاس میں ضلع بھر میں انسدادڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنرنے انسدادی اقدامات کاجائزہ لیتے ہوئے سرویلنس سرگرمیوں کومزیدتیزکرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہاٹ سپاٹس کو مسلسل روزانہ کی بنیادپر چیک کیاجائے۔
ڈپٹی کمشنر نے انسدادڈینگی کے سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ڈینگی کی مکمل انداز میں روک تھام کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پھرپورطریقے سے سر انجام دیں اورڈینگی لاروا کے انسدادکیلئے ٹیمیں فیلڈ میں کام کرتی نظر آنی چاہئیں، اس سلسلہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدراورڈی او ہیلتھ ڈاکٹرطارق نے ڈپٹی کمشنر کورواں ہفتے کے دوران محکمہ صحت کی طرف سے انڈور اورآوٹ ڈورٹیموں کی طرف سے کی جانے والی ایکٹیوٹیزبارے تفصیل سے آگاہ کیا۔
ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کومزیدتیز کیا جائے:ڈی سی نارووال
















