ساہیوال (ارشد فریدی سے) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر اور زیر نگرانی سی ای او میونسپل کارپوریشن شہرکو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے گرینڈ آپریشنز جاری۔تفصیل کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر اور زیر نگرانی سی ای او میونسپل کارپوریشن، اسسٹنٹ ریگولیشن /انفورسمنٹ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن رائے خالدضیاءشہر ساہیوال کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے کوشاں۔ اسسٹنٹ ریگولیشن /انفورسمنٹ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن رائے خالدضیاءنے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا، چنانچہ دوکانداروں اور تاجر برادری کو چاہئے کہ وہ اپنی دوکانوں کے آگے تھڑے،ریڑھیاں،فٹ پاتھ پر قائم کی گئی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ پوائنٹ ختم کردیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات قائم کرنا ایک سنگین جرم ہے، پیدل چلنے والوں کی حق تلفی سے لیکر ایمبولینس کا راستہ روکنے تک یہ تجاوزات بے شمار مشکلات پیدا کرنے کا سبب ہیں۔ لوگ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور تجاوزات کے مرتکب شہری اپنے لئے مشکل کھڑی نہ کریں خود ہی تجاوزات ہٹالیں اور قانونی کارروائی سے محفوظ رہیں۔انتظامیہ کا ساتھ دیں، ازخود تجاوزات کو ہٹا لیں اور قانونی کارروائی سے محفوظ رہیں، قانون کی پاسداری میںہی عزت ہے۔
ساہیوال شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن
















