شیخوپورہ (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار و فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی مسلم لیگ(ن)کا ایجنڈا مشن اور اولین ترجیح ہے، بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے،ا نتشار ر اور منفی سیاست نے ہمیشہ ملک کا نقصان کیا،ہماری حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے،کھوکھلے نعروں پرنہیں،زراعت اور صنعت میں برآمدات کو بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے،پرائیویٹ سیکٹر کو معیشت کی ترقی کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوںنے رچنا انڈسٹریل پارک شیخوپور ہ میں اقتصادی زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاکہ مجھے رچنا انڈسٹریل پارک میں خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے،رچنا انڈسٹریل پارک اور دیگر خصوصی اقتصادی زون معاشی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ صنعتی ترقی ملک کے معاشی منظر نامے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے 'اقتصادی زونز نے دنیا بھر کی معیشتوں کو بدل کر رکھ دیا اور قوموں کو خوشحالی کی طرف گامزن کیا ہے ،ہماری کامیابی کا اصل پیمانہ ترقی، پائیداری ہماری معیشت اور معاشرے پر پڑنے والے مثبت اثرات میں مضمر ہے ۔رانا تنویر حسین نے کہاکسی بھی ملک کی صنعتی پیداوار میں اضافہ غیر ملکی زرمبادلہ کی زیادہ آمدنی کا باعث بنتا ہے' صنعت کی ترقی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے صنعت کا پہیہ چلے گا تو ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا'صنعتی شعبہ کو ترقی دے کر غیر ملکی سرمایہ کاری کوراغب اور برآمدی صلاحیت کو بڑھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ رچنا انڈسٹریل پارک کی تکمیل ہماری حکومت کے غیر متزلزل عزم کو واضح کرتی ہے ،رچنا انڈسٹریل پارک چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے تناظر میں بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ لاہور شیخوپورہ روڈ پر ایم کے قریب اورایم کے نقطہ آغاز پر واقع ہے،یہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت اور تعاون کو بڑھانے کیلئے ایک اہم گیٹ وے اور سرسبز مستقبل کے لیے حکومت کے ویژن کی تکمیل کرے گا،پی آئی ڈی سی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ صنعتی ترقی ماحولیاتی استحکام کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہاکہ معیشت کی بحالی مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا مشن اور اولین ترجیح ہے،ہماری حکومت نے پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک میں بڑے پیمانے پر معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے،بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔رانا تنویر حسین نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر کو معیشت کی ترقی کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،حکومتی اور نجی شعبوں کے درمیان قریبی تعاون سے ہی پائیدار اقتصادی ترقی حاصل کی جا سکتی ہے۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہاکہ زراعت پاکستانی معیشت کا بنیادی ستون ہے،صنعتیں مشینری، کھاد اور پروسیسنگ کی سہولیات کی فراہمی سے زرعی پیداوار میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے زراعت پر خصوصی فوکس ہے،ملک بھر میں غذائی اجناس کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں،فی ایکڑ زرعی پیداوار کو بڑھانے کیلئے روڈ میپ تشکیل دے دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ صنعت اور زراعت کی ترقی کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے جس سے برآمدات میں اضافہ ہو گا ۔انہوںنے کہا کہ کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی کیلئے نیشنل سیڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنائی ہے،کسانوں کو یوریا اور ڈی اے پی کھادوں کی فراہمی کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہا ہے،کسانوں کی کھادوں کی بلا تعطل فراہمی کیلئے انڈسٹری کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔رانا تنویر حسین نے کہاکہ انتشار اور منفی سیاست نے ہمیشہ ملک کا نقصان کیا ،مسلم لیگ (ن)کی حکومت انتشار اور نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ،خالی اور کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی ہے،ہم نے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کیلئے سی پیک کی بنیاد رکھی،سی پیک گیم چینجرمنصوبہ ہے جس سے ملک کی معاشی حالت بہتر ہو گی،حکومت کی طرف سے معیشت کی بحالی کیلئے کیے گیے اقدامات سے ،ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہوا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں جلد ملک کو بحرانوں سے نکال لیں گے۔
بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا : رانا تنویر حسین
















