جرمن کمپنی کےساتھ لائٹ ویٹ طیاروں کی پاکستان میں مینوفیکچرنگ کا معاہدہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے ایوی ایشن شعبے میں بڑی سرمایہ کاری،جرمن ،پاکستانی کمپنی کے درمیان لائٹ ویٹ طیاروں کی پاکستان میں مینوفیکچرنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔

سکائی ونگز ایوی ایشن کے سی ای او عمران اسلم خان کے مطابق جائرو کاپٹرز کی پاکستان میں مینوفیکچرنگ سے ایوی ایشن کی صنعت کو فروغ ملے گا،پہلا جائرو کاپٹر رواں سال اگست میں پاکستان پہنچے گا،جرمن سیلیئر کمپنی اور سکائی ونگز معاہدے کے تحت آئندہ سال 2025 سے مینوفیکچرنگ کا آغاز ہو جائے گا۔

عمران اسلم نے کہاجائرو کاپٹرز ایئر ایمبولینس، فصلوں پر سپرے، پائپ لائنوں کے سروے ،قدرتی آفات کے دوران اور ساحلی علاقوں میں ریسکیو کےلئے استعمال ہو سکتے ہیں، جائرو کاپٹرز 160 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کےساتھ اڑان کی صلاحیت رکھتا ہے،جدید ترین لائٹ ویٹ طیارے نجی و سرکاری شعبوں کو پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔