مقبوضہ غزہ (مشرق نیوز) غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ حماس اسرائیل جنگ کے سات ماہ سے زیادہ عرصے میں فلسطینی علاقے میں 35,386 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی کم از کم 83 شہادتیں شامل ہیں۔ وزارت نے کہا کہ سات اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 79,366 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
اکتوبر سے اب تک غزہ میں 35,386 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے: وزارت صحت

















