پشاور:(بیورورپورٹ)سی ٹی ڈی اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے،کارکردگی پر نظرثانی کا وقت آگیا ،خصوصی عدالت پشاور کے جج نے ایگری کلچر ٹریننگ انسٹیٹیویٹ حملہ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔
عدالت نے ملزم حماد الدین کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا،حکم نامے میں کہا گیا سی ٹی ڈی متعدد کیسز میں بغیر ثبوت کے گرفتاری کرتی ہے، اختیارات کا غلط استعمال کیاجارہاہے، پولیس کی ناقص کارکردگی سے سی ٹی ڈی کے وقار کو نقصان پہنچ رہا ہے،روئیے میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔
عدالت نے کہاسی ٹی ڈی کی کارکردگی پر نظرثانی کا وقت آگیا ، ایگری کلچر ٹریننگ انسٹیٹیویٹ پر 2017 میں حملہ ہوا ، ملزم حماد الدین کو 6 سال بعد گرفتار کیا گیا، ملزم کےخلاف کوئی ثبوت نہیں، کسی نے حماد الدین کے ملوث ہونے کا شبہ بھی ظاہر نہیں کیا، حماد الدین کو فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہیں،عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ محتاط رہنے کی تنبیہ بھی کردی،حکم نامہ وزارت داخلہ، آئی جی پولیس، اے آئی جی سی ٹی ڈی کو بھی ارسال کردیا گیا۔
سی ٹی ڈی اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے،کارکردگی پر نظرثانی کا وقت آگیا،خصوصی عدالت
















