جھنگ:( بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر شہریوں کے مسائل کا ازالہ اب ان کی دہلیز پرکیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر ایم عمیرنے تحصیل 18 ہزاری کے اراضی ریکارڈ سنٹر میں کھلی کچہری لگائی،کھلی کچہری میں شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل کو فرداً فرداً سنا گیااس موقع پر ضلعی محکموں کے سربراہ بھی کھلی کچہری میں موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر عمیر نے شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد موقع پر عملدرآمد کے احکامات جاری کئے گئے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنرایم عمیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے یہاں موجود ہیں،میڈیا اور شہریوں نے تحصیل میں جن مسائل کی نشان دہی کی ہے ان کے مشکور ہیں اور ان مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جھنگ کی تحصیل 18 ہزاری میں کھلی کچہری
















