اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق سپیکر قومی اسمبلی ورہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاہے کسی کی زور زبردستی نہیں مانتے، چاہے باپ ہی کیوں نہ ہو۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکے پی میں 18،18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، کہا جاتا ہے بجلی چوری ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ نے کہا بجلی چوروں کو پکڑو پولیس اہلکار دینے کو تیار ہیں۔
اسد قیصر نے کہاخواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں،فاٹا کی پاکستان کے دیگرعلاقوں سے کوئی مماثلت نہیں، پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر فاٹا کو ٹیکس چھوٹ دی لیکن افسوس بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا،ایک پیسہ بھی نہیں ملا،سپیکر قومی اسمبلی معاملے پر کمیٹی بنائیں دوکالم
کسی کی زور زبردستی نہیں مانتے، چاہے باپ ہی کیوں نہ ہو، اسد قیصر
















