واشنگٹن :(خواجہ فاروق)امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی مشروط کردی۔
اپنے انٹرویو میں صدر جوبائیدن نے کہاحماس یرغمالیوں کو رہا کر دے تو جنگ بندی کل ہی ہو جائے گی، یرغمالیوں کو رہا کرنے کی صورت میں ہی جنگ بندی ممکن ہے۔
امریکی صدر نے کہارفح پر چڑھائی کی صورت میں اسرائیل کو ہتھیار فراہم نہیں کریں گے، شہریوں کے قتل عام کیلئے توپ خانہ یا دیگر ہتھیار اسرائیل کو نہیں دیں گے، امریکی بم گرانے سے عام شہریوں کے مارے جانے پر بہت افسوس ہے۔
حماس یرغمالیوں کو رہا کر دے تو جنگ بندی کل ہی ہو جائے گی،امریکی صدر
















