شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس ، جواب کیلئے3روز کی مہلت

اسلام آباد :(بیورورپورٹ) شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس ،پی ٹی آئی نے 3 روز میں وضاحت مانگ لی۔

سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہاشیر افضل مروت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا ایسے بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا، بانی تحریک انصاف کے واضح احکامات ہیں غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیئے جائیں۔

نوٹس میں کہا گیا آپ کے کردار سے پارٹی و اراکین کو ہزیمت اٹھانا پڑی، کیوں نہ تادیبی کارروائی کی جائے،3 روز میں جواب دیں، مطمئن نہ کر سکے تو پارٹی ڈسپلن کے تحت مزید ایکشن لیاجائےگا۔