سمندری :(شبیر کسانہ)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی راﺅ کاشف رحیم خاں کے ڈیرہ سے سانحہ 9مئی کے خلاف اور پاک فوج ریاستی اداروں سے اظہار ےکجہتی ریلی نکالی گئی ،قیادت سابق ممبر ضلع کونسل فیصل آباد راﺅ عاقب رحیم ، سابق تحصیل ناظم میاں عبدالرشید ، صدر انجمن تاجراں شبیر احمد مہالمی نے کی ۔
ریلی کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے راﺅ عاقب رحیم نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا افسوسناک اور شرمناک دن ہے فوجی تنصیبات پر منظم پلاننگ سے حملے پاک فوج کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش تھی شہداءکے مجسموں کو جلایا گیا یادگاروں کی توہین کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج قوم کا فخر ہے شہداءکی تذلیل کرنا مردہ قوم کی نشانی ہے نو مئی کے ان چند کرداروں نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا تھا پوری دنیا میں مہذب قومیں اپنے شہداءکو ماتھے کار سمجھتی ہیں لیکن انتہا ''سیاسی پسندوں کے گروہ'' نے پاکستانی قوم کے فخر شہداءکے مجسموں کو بے دردی سے جلایا۔
سمندری: سانحہ 9مئی کیخلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
















