راولپنڈی :(بیورورپورٹ)سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے معافی مظلوم نہیں،ظالم کو مانگنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا9مئی میں پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ملوث ہوسکتے ہیں مگر پوری پارٹی کرش کردی گئی،فوج کو بحث کی بنیاد بنا دیا گیا، جنرل (ر) باجوہ نے جاتے جاتے کہا تھا اب فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،کیا ضرورت تھی پریس کانفرنس کی؟ آپ نے فوج کو بدنام کیا، الیکشن میں جو مینڈیٹ چھینا گیا اس کے ثبوت موجود ہیں فوج کا واقعی دھاندلی میں کوئی ہاتھ نہیں لیکن کچھ لوگ ملوث ہیں۔
عارف علوی نے کہا معافی مظلوم نہیں ظالم کو مانگنی چاہیے، فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، سیاست آپ کا کام نہیں ،جمہوریت کی نئی منطق پیش کی جارہی ہے، خدا کے واسطے فوج کو بچائیں ۔
معافی مظلوم نہیں،ظالم کو مانگنی چاہیے:عارف علوی

















