اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے بشام حملے میںملوث عناصر کو ہر صورت عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے،چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی نے چینی سفیر کا خیرمقدم کیا،ملاقات میں وزیر اعظم کے دورہ چین کی تیاریوں،ملک بھر میں چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کےلئے کئے گئے اقدامات ،بشام واقعہ پر ہونےوالی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے کہا بشام واقعہ پاک چین دوستی پر حملہ تھا، ملوث عناصر کو ہر صورت عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے،چینی شہریوں کی سکیورٹی کےلئے نئے ایس او پیز پرپر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے،لاہور ،کراچی میں چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قونصل جنرلز سے ملاقات کی، چینی قونصل جنرلز نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا،محسن نقوی نے کہاپاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہےں ،دشمن مضبوط تعلقات میں دراڑ نہیں ڈال سکتا۔
دریں اثنا وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ ٹریلز پٹرول یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ،فرینڈز آف پولیس سے ہاتھ ملایا ،موٹر سائیکل ،گھڑ سوار یونٹ کا معائنہ کیا، مارگلہ ٹریلز پٹرول یونٹ کے پولیس افسروں سے ملاقات کرکے محنت سے فرائض ادا کرنے کی تلقین کی۔
محسن نقوی نے کہا 60 پولیس افسروں پر مشتمل فورس مارگلہ ٹریلز پر گشت کرے گی، یونٹ لوگوں کی حفاظت کےلئے تشکیل دیا گیا ،مقصد ٹریلز پر آنے والے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے اگر کوئی شہری راستہ بھول جاتا ہے یا کوئی ایمرجنسی ہوجاتی ہے تو افسر فوری مدد کےلئے پہنچیں گے۔
بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاچینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے الگ فورس بنانے پر کام جاری ہے، گندم بحران میں پنجاب کا کوئی تعلق نہیں ، رشوت لینے اور دینے والا لعنتی ،بے غیرت ہے، 9 مئی میری زندگی میں ایسا دن ہے جسے بھول نہیں سکتا۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















