اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہاہے سب کچھ ملکی سالمیت سے جڑا ہے،9 مئی کو پاکستان کےخلاف گھناونی سازش کی گئی،عدلیہ بتائے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہامعاملات جیسے بھی ہوں کسی بھی سیاسی جماعت نے ملک پر آنچ نہیں آنے دی، سیاسی ٹولہ اپنے مفادات کی خاطر ملک پر حملہ آور ہوا،9مئی واقعات میں ملوث عناصر کےخلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں،پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے، ملک میں انتشار پھیلانے والوں نے ملکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔
وزیر اطلاعات نے کہاپاکستان کے دشمن بھی پاک فوج کی بہادری کے معترف ہیں،9مئی کو شرپسند ٹولے نے شہدا کی یادگاروں ،حساس تنصیبات کو نقصان پہنچایا،مقصد ملکی مفادات کو نقصان پہنچانا تھا، سیاسی مقاصد کی خاطر ملک میں فتنہ فساد پھیلایا گیا،عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں 9مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟ ملکی سالمیت پر جان بھی قربان ، امریکہ میں کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث تمام افراد کو سزائیں دی گئیںاب ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے
عدلیہ بتائے9 مئی مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟ ،عطا تارڑ

















