اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن منزل کے قریب،چانگ ای 6 مشن نے کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچا دیا،آئی کیوب قمر کی ڈپلائمنٹ کے بعد ایس او پیز کے مطابق تمام ذیلی سسٹمز کا جائزہ لیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے، آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہو نے کا امکان ہے،مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا، اگلے مرحلے میں چانگ ای 6 کے لینڈر اور سینڈر کو چاند کے جنوبی قطب کی عقبی جانب لینڈ کرایا جائے گا،لینڈر چانگ ای 6 مشن سے یکم جون کو علیحدہ ہو جائے گا، 2 جون کو چانگ ای 6 مشن قمری سطح سے مٹی و چٹانوں کے سیمپلز جمع کرے گا،مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کی آربٹ ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہوگا، انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی سیٹلائٹ کو اگلے 5 سے 6 دن تک ٹیسٹنگ کرے گا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1.14بجے چاند کے مدار میں داخل ہوا، سیٹلائٹ چاند پر تعیناتی کے بعد ڈیزائن کردہ تکنیک کے عین مطابق کام کر رہا ہے،آئی کیوب قمر کا امیجنگ پے لوڈ مکمل طور پر فعال ہے، اگلے 2 دن تک سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کے مدار کے اندر مکمل جانچ کی جائےگی،مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہے گا،ٹیسٹ و آلات کے آپریشنل ہونے کے بعد 16 مئی تک چاند کی پہلی تصویر موصول ہوگی۔
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن منزل کے قریب،کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل
















