اسلام آباد:(بیورورپورٹ)غریب عوام پر ایک اور ڈرون حملہ،نیپرا نے بجلی مزید 2.83روپے یونٹ مہنگی کردی ۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ،اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا، لائف لائن ، کے الیکٹرک صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز مستثنیٰ ہوں گے،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب کا بوجھ پڑے گا۔
غریب عوام پر ایک اور ڈرون حملہ،بجلی مزید 2.83روپے یونٹ مہنگی
















