تمام محکمے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنے پلان مرتب کریں :ڈپٹی کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی نے کہا ہے کہ مون سون کے دوران ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے اپنا اپنا پلان مرتب کریں تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری، اے سی ساہیوال محمد عظمان چوہدری، اے سی چیچہ وطنی وحید حسن، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عامر مشتاق، ایکسین اریگیشن عمر ابرار، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو سمیت صحت، پولیس، سول ڈیفنس، سکول ایجوکیشن، لائیوسٹاک، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، ہائی وے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے کہا کہ ہائی وے اور اریگیشن ڈیپاٹمنٹ قطب شہانہ پل اور داد بلوچ کے مقامات کو ممکنہ سیلاب سے بچانے کیلئے اقدامات تیز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کی صورت میں جانوروں کے چارے، دریا سے لوگوں کے انخلاءاور ویکسی نیشن وغیرہ کے تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں اور اس سلسلہ میں تمام محکمے باہمی رابطے کو مضبوط کریں۔ انہوں نے اربن فلڈنگ کی صورت میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو فوری نکاسی آب کیلئے تیاریاں مکمل رکھنے کی بھی ہدایت کی۔دریں اثناءڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی کا پنجاب حکومت کی خصوصی مہم“ستھرا پنجاب”کا جائزہ لینے کیلئے5/11L تحصیل چیچہ وطنی کا دورہ، ماڈل ولیج میں صفائی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اکرام خان بلوچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ وقار الحسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شروع کئے گئے“ستھرا پنجاب”پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے ماڈل ولیج 5/11L تحصیل چیچہ وطنی کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے گا¶ں میں صفائی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے علاقہ مکینوں سے مہم بارے تجاویز بھی لیں اور صفائی بارے دریافت کیا جس پر علاقہ مکینوں نے بتایا کہ صفائی عملہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی میں مصروف عمل ہے۔ اس موقع پر انہوں نے گا¶ں میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ بعدازاں انہوں نے بنیادی مرکز صحت5/11Lکا بھی دورہ کیا اور مرکز پر دستیاب طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے مرکز پر صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ مرکز صحت پر آنے والے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی دورہ کیا اور اسے فنگشنل رکھنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔