رفاءہسپتال عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں

سرگودھا:(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رفاءہسپتال میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے جبکہ ماہر آئی سپشلسٹ اور چائلڈسپشلسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی، اب علاقہ کے عوام کو یہاں مکمل ہسپتال کی سہولیات مہیا ہونگیں جس کےلئے پوری ٹیم خدمت کےلئے پیش پیش ہے۔ ان خیالات کا اظہار رفاءسوسائٹی عزیز بھٹی ٹاون کے صدر حاجی محمد دین کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس میں کیا گیا ۔

اجلاس میںماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی کے نظام کو مزید بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور ماہ اپریل کی آمدن و خرچ کے ایل ایچ وی کی ماہانہ تنخواہ کی منظوری دیتے ہوئے بتایا گیا دستر خوان بہترین خدمت ہے جس کو جاری رکھ کر مزید فعال بنایا جائے گا،اجلاس میں میاں طاہر محمود،حاجی عبدالرشید، میاں عبدالجبار،حاجی عبدالحمید،امیر افضل اعوان ناصر سہگل،شیخ عبداللہ نعیم وغیرہ نے شرکت کر کے اپنی اپنی تجاویز دیں۔