آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی کھلی کچہری،مسائل سنے

ساہیوال:(بےورورپورٹ)آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے،آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کےلئے احکامات جاری کیے،آر پی او ساہیوال محبوب رشےد نے کہا کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرناہے۔

دوسری جانب ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈی پی او آفس اور پولیس لائن میں تعینات اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنانے کےلئے بائیو میٹرک مشینیں نصب کر دی گئیں،تمام پولیس افسران و ملازمین مقررہ اوقات میں اپنی حاضری بذریعہ بائیومیٹر ک لگایا کرینگے جس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او ساہیوال کو پیش کی جائے گی،ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے کہا پابندی وقت عظیم قوموں کا شیوہ ہے،بائیومیٹرک حاضری مشین کی تنصیب کا بنیادی مقصد پولیس ملازمین کی حاضری اور پابندی وقت کو یقینی بنانا ہے،حاضری کی رپورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا۔