چناب نگر میں مچھروں، مکھیوں کی بہتات، وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ

چناب نگر:(انس نعمان) شہر و گردو نواح میں مچھر مکھیوں کی بہتات، ڈینگی، ہیضہ، ڈائریا، ٹائیفائیڈ سمیت مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں۔

چناب نگر شہر و گردونواح میں انتظامیہ اور متعلقہ ذمہ دار محکموں کی طرف سے تا حال جراثیم کش سپرے نہ کیے جانے کے باعث مکھی مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے جس کے باعث شہریوں کو ڈینگی، ہیضہ، ٹائیفائیڈ، ملیریا، ڈائر یا سمیت مختلف اقسام کی خطرناک بیماریوں نے اپنی پکڑ میں لینا شروع کر دیا ۔

شہریوں کا کہنا ہے موسم گرم ہو نے کے باعث مکھی اور مچھروں کی بھر مار ہو جاتی ہے جس کا فوری طور پر قلع قمع اور افزائش روکنا بہت ضروری ہوتا ہے تاہم انتظامیہ اور متعلقہ ذمہ دار محکموں کی طرف سے تا حال لکھی، مچھر مار سپرے شروع نہ کیے جانے کے باعث مکھی مچھر کی بہتات اور افزائش میں دن بدن اضافہ ہونے کے ساتھ بیماریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، عوامی سماجی حلقوں نے تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ڈ پٹی کمشنر سمیت ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔