بھارتیوں کی گرفتاری،کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو

ٹورنٹو:(مشرق نیوز) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہردیپ سنگھ قتل کیس میں 3بھارتی شہریوں کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے۔

ٹورنٹو میں سکھ ورثہ و ثقافت کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ٹروڈو نے کہا کینیڈا قانون کی حکمرانی والا ملک ،مضبوط و آزاد نظامِ انصاف ہے،اپنے شہریوں کے تحفظ کا عزم رکھتے ہیں،نجر قتل کیس کی انکوائری صرف گرفتار 3افراد تک محدود نہیں،کینیڈا کی سکھ کمیونٹی کے بہت سے لوگ نجر کے قتل کے بعد خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں تاہم ہر کینیڈین شہری کو ملک میں امتیازی سلوک اور تشدد کی دھمکیوں سے محفوظ و آزاد رہنے کا بنیادی حق حاصل ہے۔