ایل ڈبلیو ایم سی روڈ شو ،ویسٹ ری سائیکلنگ اور مینوفیکچرر کمپنیوں کی غیر معمولی دلچسپی

لاہور( خبر نگار ) ایل ڈبلیو ایم سی روڈ شو 2024 کے کامیاب انعقاد نے ملک بھر میں دھوم مچا دی۔سالڈ ویسٹ سے متعلق ویسٹ ری سائیکلنگ اور مینوفیکچرر کمپنیوں کی غیر معمولی دلچسپی سے ویسٹ مینجمنٹ بطور صنعت ابھر کر سامنے آیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے روڈ شو میں خصوصی شرکت کی اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے بہترین اہتمام پر ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے لاہور کی طرز پر پنجاب کے 36 اضلاع میں سالڈ ویسٹ کا نظام رائج کرنے کیلئے 200 ارب روپے کے بجٹ کا اعلان کر دیا جبکہ ریکارڈ مدت میں 5 سائنٹفک لینڈ فل سائٹس اور 10 میٹریل ریکوری یونٹس بنانے کے احکامات بھی صادر کئے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پرلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تحصیل کی سطح پر ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آوٹ سورسنگ کرنے کیلئے ایل ڈبلیوایم سی روڈ شو 2024 کا انعقادکیا گیاجس میں ویسٹ مینجمنٹ سے متعلقہ تمام کمپنیاں،مشینری مینوفیکچررز، کنٹریکٹرز، ٹرانسپورٹرز، این جی اوز، بین الاقوامی ڈونرز،ماہرین برائے ویسٹ مینجمنٹ تعلیمی ادارے، ہیومن ریسورس فرمز اور دیگر تمام سٹیک ہولڈ رز شریک ہوئے اس روڈ شو کا مقصد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک چھت تلے جمع کرتے ہوئے ماڈرن ویسٹ مینجمنٹ کے طریقہ کار کو سمجھنا، کچرے کو تلف کرنے میں جدت اور ٹیکنالوجی کے فروغ جدید مشینری کے استعمال اور عوامی آگاہی کو مزید مو¿ثر بنانا تھا۔ شرکاءکمپنیاں نے اپنی مہارتوں سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے درکارضروری مشینری اور آلات و غیرہ بھی مختص کردہ سٹالز پر نمائش کیلئے پیش کئے۔تقریب صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہی۔جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مریم نواز کے وژن کے مطابق روڈ شو کے بہترین انعقاد اور ایل ڈبلیو ایم سی کی بہترین کارکردگی پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں بابر صاحب دین کو خصوصی شاباش دی۔