لاہور (مشرق نیوز) لاہور کی تاریخ میں پہلی بار جیپ اور ہیوی موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 80 لاکھ روپے تک کے انعامات رکھے گئے ہیں۔ اس حوالے سے 2 غیر ملکیوں سمیت 100 سے زائد شرکاءنے رجسٹریشن کرا لی ہے۔جیپ اور ہیوی بائیک ریلی دیکھنے والوں کیلئے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق راوی کراس جیپ ریلی میں غیر ملکیوں سمیت 105 ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔ریلی کی انتظامیہ نے بتایا کہ ریلی میں 70 جیپ، 20 ڈرٹ بائیک اور 15 موٹر سائیکل سوار شریک ہوں گے۔انتظامیہ کے مطابق ریسنگ کیلئے 35 کلو میٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے۔ریلی کی انتظامیہ کے مطابق پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کیلئے 80 لاکھ روپے تک کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
لاہور کی تاریخ میں پہلی جیپ اور ہیوی بائیک ریلی کا انعقاد، 100 سے زائد شرکاءنے رجسٹریشن کرالی
















