لاہور:(اپنے رپورٹر سے)قائد ن لیگ کابڑا اقدام،گندم سکینڈل پر وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا،ذرائع کے مطابق قائد نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں اجلاس ہوا،نوازشریف نے کہاملک میں گندم کا بحران پیدا کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق گندم سکینڈل پر نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پیر والے دن طلب کرلیا ،شہباز شریف کی جانب سے رپورٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے،اجلاس میں نواز شریف کو بریفنگ دی گئی بحری جہاز گندم لےکر چل پڑے ،منظوری بعد میں ہوئی ، 25 دن میں پہنچنے والا جہاز منظوری کے 7 روز بعد ہی بندرگاہ پر پہنچ گیا۔
اجلاس میں پنجاب میں کسانوں سے گندم خریدنے کے طریقہ کار کو بھی زیر بحث لایا گیا،ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ آنے پر پنجاب میں گندم خریدنے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائےگا،کسانوں کو 500ارب کے کسان کارڈ دئیے جائیں گے،نواز شریف نے کہا کسان کارڈ فوری دئیے جائیں تاکہ کسانوں کو اگلی فصل میں آسانی ہو۔
گندم سیکنڈل پر شہباز طلب، بحران پیدا کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، نواز

















