راجکماری کو کسانوں کے مسائل کا ادراک نہیں، بیرسٹر سیف

پشاور: (بیورورپورٹ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے پنجاب میں اندھیر نگری مچی ہے، کسان سلاخوں کے پیچھے ہیں،گوالمنڈی کی راج کماری کو کسانوں کے مسائل کا ادراک نہیں۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا گندم بحران کے ذمہ دار پنجاب اور اسلام آباد میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں،ٹک ٹاکر باجی نے ٹک ٹاک کےلئے گندم کی کٹائی کا افتتاح تو کیا تھا اب کسانوں کی طرف مڑ کر دیکھتی بھی نہیں، نااہل جعلی حکومت نے کسانوں کو 300ارب کا نقصان پہنچایا ۔

مشیر کے پی نے کہاراج کماری فسطائیت کی انتہا پر پہنچ گئی ، کسان رل رہے ہیں اور ٹک ٹاکر باجی پولیس وردی میں مزے لے رہی ہے، جعلی فارم 47 ہیروئن کو کسانوں کے مسائل کا بالکل ادراک نہیں ۔