DHQہسپتال کی مرمت و بحالی کاکام مقررہ مدت میں پوراکیا جائے،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ:(چودھری توصیف احمد)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے دورہ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی مرمت و بحالی کا کام مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر لیا جائے تاکہ گوجرانوالہ کے شہریوں کو بہترین اور معیاری علاج معالجہ میں دشواری نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال جلد اسٹیٹ آف دی آرٹ میں جلد تبدیل کر دیا جائے گا اور جو عارضی طور پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اس کو ہم زیادہ زیادہ سے اقدامات کرتے ہوئے حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ گوجرانوالہ کے شہریوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال جلد اسٹیٹ آف دی آرٹ میں جلد تبدیل کردیا جائے گا اور جو عارضی طور پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اس کو ہم زیادہ سے زیادہ اقدامات کرتے ہوئے حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ گوجرانوالہ کے شہریوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں او پی ڈی کے مختلف شعبوں میں تعمیر مرمت کا کام جاری تھا جو مکمل ہوتے ہی فوری او پی ڈی، کارڈیالوجی وارڈکو آپریشنل کر دیا گیا تاکہ شہریوں کو علاج کی سہولیات میسر رہیں۔