فیصل آباد:بزنس سہولت سنٹر میں سرکاری محکموں کے نمائندوں کی غیر حاضری معمول

یصل آباد: (بیورو رپورٹ) کمشنر آفس میں قائم بزنس فسیلیٹیشن سنٹر میں بعض سرکاری محکموں کے نمائندوں نے غیر حاضری کو معمول بنا لیا۔

کاروباری افراد کو این او سی کے اجراءمیں مشکلات کا سامنا۔ کمشنر سلوت سعید کے اچانک دورے پر بزنس فسیلیٹیشن سنٹر میں بعض محکموں کے نمائندے غیر حاضر پائے گئے۔ کمشنر نے سخت نوٹس لے کر تمام ڈویژنل و ضلعی محکموں کے سربراہوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

کمشنر نے بزنس سنٹر میں بعض محکموں کے نمائندوں کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے نمائندے سنٹر میں حاضری یقینی بنائیں اور کاروباری افراد کو این او سیز صرف بزنس سنٹر ہی سے جاری کئے جائیں۔ انہوں نے ایف ڈی اے سے جنوری تا اپریل جاری کئے گئے این او سیز کی تفصیلات طلب کیں اور کہا کہ سیکرٹری ہاو¿سنگ کو صرف بزنس سنٹر سے این او سی کے اجراءبارے تحریر کیا جائے۔ کمشنر نے محکمہ انہار ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس سمیت تمام محکموں کو بھی جنوری سے اب تک بزنس سنٹر سے این او سیز کے اجراءکی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔