کراچی:(بیورورپورٹ)ڈیڈ لاک ختم،ایم کیو ایم،پی پی ملکر قوم کی خدمت کرنے پر متفق،صدر مملکت آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کے درمیان ہونےوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
خالد مقبول صدیقی کی قیادت میںوفد نے آصف زرداری کودوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔
ذرائع متحد ہ کے مطابق ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ،دونوں جماعتوں کے درمیان ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق ہوا ،پارٹی نے ن لیگ کے روئیے سے دلبراشتہ ہوکر سیاسی حکمت عملی بدلی،ایم کیو ایم پاکستان اب تمام سیاسی جماعتوں سے عوامی و سیاسی مسائل پر بات چیت کرے گی۔
ملاقات میںایم کیو ایم وفد نے شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور روک تھام کےلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا،صدر زرداری نے یقین دلایا وہ ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کریں گے اور بہتر کریں گے۔
ڈیڈ لاک ختم،ایم کیو ایم،پی پی ملکر قوم کی خدمت کرنے پر متفق

















