سیالکوٹ :(رانا سلیم اختر )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذوالقرنین نے کہا ہے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کی تزئین نو کے پراجیکٹ پر 90 فیصد سول ورک مکمل کرلیا گیاہے، 54 ہزار اسکوائر فٹ پر کام مکمل کرکے ہسپتال انتظامیہ کے سپرد کردیا گیا ہے اور 30 مئی 2024 تک منصوبے کو مکمل کرلیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ کے منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔
اسسٹنٹ پرنسپل آفیسر ڈاکٹر شکیل احمد کے علاو¿ہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہسپتال میں بائیو میڈیکل گیس کی سپلائی لائنز کی تنصیب، پیڈز، یورولوجی، آنکھ، کان اور گلہ کی وارڈز میں کام جاری ہے، اب تک ہسپتال کی ری ویمپنگ کےلئے حکومت پنجاب نے 80 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں جس میں 57 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس سیالکوٹ کی ری ڈیزائننگ/ ماڈلنگ کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور محکمہ تعمیرات کو ہدایت کی منصوبے پر کام کی رفتار کو بڑھایا جائے اور مقررہ ٹائم لائن کے اندر منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ90فیصد مکمل

















