سوشل ویلفیئر آفس کندیاں میں کھلی کچہری ،شکایات کابروقت ازالہ

کندیاں :(نامہ نگار)سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کمیونٹی کندیاں کے زیر اہتمام سوشل ویلفیئر آفس کندیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا مہمان خصوصی ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب میانوالی ڈاکٹر خالد بلوچ تھے ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب ڈاکٹر خالد بلوچ نے سرکاری افسران ملازمین اور کی جانب سے سرکاری خدمات کی فراہمی میں بد انتظامی ، بے جا تاخیر ، بد عنوانی اور کرپشن کے حوالے سے عوامی شکایات سنی اور ان کے بر وقت ازالہ کے لیے موقع پر احکامات جاری جاری جبکہ عوامی مسائل اور اداروں کی جانب سے پیش آنے والے مسائل پر مبنی درخواستوں پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

کھلی کچہری میں عوام کی طرف سے پیش کردہ شکایات میں سب سے زیادہ شکایات شہر میں صحت و صفائی اور نکاسی آب کے متعلق تھیں جن کے ازالہ کے لیے صوبائی محتسب پنجاب میانوالی ڈاکٹر خالد بلوچ کی طرف سے ہر ممکن یقینی دہانی کرائی گئی اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر کندیاں بابر سیف اللہ ، صدر فلاح معاشرہ انعام اللہ خان اور معروف سماجی سیاسی شخصیت پی پی پی شعبہ خواتین ضلع میانوالی کی صدر میڈم رخسانہ بنیاد بھی موجود تھے اس موقع ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب میانوالی ڈاکٹر خالد بلوچ نے کہا کہ کا بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے کسی بھی شہری کو کسی بھی سرکاری محکمہ کے افسران اور ملازمین کے خلاف شکایت ہو تو وہ تحریری طور ہمیں آگاہ کرے انشائ اللہ کسی بھی شہری کے ساتھ سرکاری افسران اور ملازمین کی طرف کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ان کا مذید کہنا تھا کہ سوشل ویلفیئر آفس کندیاں کے سامنے گندے پانی کے تالاب بارے عوامی شکایات پر ہم نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے اس حوالے سے ذمہ دار اتھارٹی کی جانب سے مثبت پیش رفت جاری ہے