فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان ،گرین سگنل مل گیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان ، سابق وزیراعظم عمران خان نے گرین سگنل دےدیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے فواد چودھری کودوبارہ شامل کرنے کی اجازت دےدی گئی ،اگلے ہفتے فواد چودھری کی بانی چیئرمین سے ملاقات متوقع ہے،فواد چودھری کو پارٹی میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔