اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ میںزیرالتوا مقدمات کی تعداد بلند ترین سطح پر جاپہنچی،ایک سال کے دوران زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں 4500کے قریب اضافہ ہوا، جیلوں میں موجود افراد کی جانب سے دائر 3353اپیلیں فیصلوں کی منتظر ہیں۔
دستاویزات کے مطابق 15اپریل تک زیرالتوا فوجداری مقدمات کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر گئی، ہائیکورٹس کے فیصلوں کےخلاف باضابطہ سماعت کےلئے منظوری کی منتظر اپیلوں کی تعداد 31ہزار سے بڑھ گئی۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دئیے،نمٹائے گئے کیسز میں سے بیشتر 15سال سے سپریم کورٹ میں زیر التواءتھے،کیسز سول، کریمنل ،کنٹریکٹ پر ملازمین کی بھرتیوں اور زمینوں کے تھے۔
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد بلند ترین سطح پر جاپہنچی
















