ننکانہ صاحب :(نصر اقبال)تھانہ بڑا گھر پولیس کی بڑی کاروائی۔ ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بڑا گھر نے گرفتار ملزمان سے مختلف وارداتوں میں چھینی ہوئی 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ زنیر، ریاست عرف مندی اور اشتیاق شامل ہیں۔ گینگ ممبر ریاست عرف مندی تھانہ بڑا گھر کا ڈکیتی کے مقدمہ کا ایک سال پرانا اشتہاری مجرم بھی ہے۔ گینگ سے راہزنی اور موٹر سائیکل چوری سمیت 8 مقدمات کا سراغ مل گیا ہے جبکہ مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس ٹیم نے ڈکیت گینگ کو پیشہ وارانہ مہارت سے گرفتار کیا۔
پولیس ٹیم کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ بڑا گھر اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دی ہے۔ ڈی پی او صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری عوامی جان و مال کے تحفظ کا ثبوت ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔
ننکانہ صاحب پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار
















