اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رانا ثنا،سعدرفیق نے حکومت میں شمولیت کافیصلہ نوازشریف پر چھوڑ دیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے رانا ثنا،سعد رفیق کو حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کردی۔
وزیر اعظم کی پیشکش پر راناثنانے کہا حکومت سے باہر رہ کر سیاست اور بیانیہ بنانے دیں، شہبازشریف نے کہا حکومت میں رہ کر سیاسی بیانیہ بنائیں باہر رہ کر بات کرینگے تو مخالفت لگے گی،سعد رفیق نے بھی راناثناکے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہامستقبل پر نظر رکھ کر وہ بیانیہ بناناہے جسے عوام پسند کرےں،وزیراعظم نے کہا تو پھر فیصلہ نواز شریف پر چھوڑتے ہیں، راناثنانے کہا نوازشریف کہیں گے تو حکومت میں آجائیں گے۔
رانا ثنا،سعدرفیق حکومت کاحصہ بننے سے گریزاں

















