اسلام آباد:(بیورورپورٹ)احتساب عدالت نے عمران،بشریٰ کوریاستی اداروں اور آفیشلز کےخلاف بیان بازی سے روک دیا،جج ناصر جاوید رانا نے فیئر ٹرائل کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر حکم جاری کیا۔
حکم نامے کے مطابق الزام ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ریاستی اداروں کی قابل عزت شخصیت کےخلاف سیاسی، اشتعال انگیز اور متعصبانہ بیانات دئیے ،عدلیہ، پاک فوج اور آرمی چیف پربیانات عدالتی ڈیکورم میں خلل ڈالنے کے مترادف اورانصاف کی فراہمی میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں، کورٹ ڈیکورم اور فئیر ٹرائل کے تقاضوں کا خیال رکھنا عدالت کی ذمہ داری ہے۔
عدالت نے حکم دیاحکام جیل عدالت کو عید سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کریں،ملزم اشارے میں بھی متعصبانہ بیانات نہیں دیں گے،میڈیا رپورٹنگ کو عدالتی پروسیڈنگ کی حد تک محدود رکھے گا اور ٹرائل کی عدالتی کارروائی کے درمیان والے ملزموں کے بیانات رپورٹ نہیں کرے گا،فیملی ممبرز اور وکلا، مشیر بھی ایسی بیان بازی نہیں کریں گے،عدالت نے حکم دیامیڈیا سیاسی ، اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور آفیشلز کو ٹارگٹ کرتے ہوں وہ شائع کرنے سے پرہیز کرے،آرڈر پیمرا گائیڈ لائن کےساتھ مشروط ہے جس کے تحت زیر التوا کیسز پر بات کرنا ممنوع ہے ،پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق ملزم کا سیاسی بیان لیگل رپورٹنگ میں نہیں آتا۔
عدالت نے عمران، بشریٰ کو ریاستی اداروں کےخلاف بیان بازی سے روکدیا

















