ساہیوال: (بےورورپورٹ)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب لاہور مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال سعید احمد لودھی کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن ساہیوال انسپکٹر ٹریفک رائے خضر حیات انجم نے احسان کالج ہیلتھ آف سائنس ساہیوال میں طلباءوطالبات کو روڈ سیفٹی اور پتنگ بازی کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
طلبا وطالبات کو پیدل چلنے،زیبرا کراسنگ،لرنر لائسنس،ریگولر لائسنس،ون ویلنگ سے اجتناب،تیزرفتاری،لین و لائن کی پابندی،ہیلمٹ کے استعمال کی افادیت،سیٹ بیلٹ،اوور لوڈنگ،ٹریفک اشارے،اوورٹیکنگ،ڈرائیونگ سکول اور پتنگ بازی کے نقصانات کے متعلق آگاہی فراہم کی تاکہ حادثات سے محفوظ رہ سکیں،سیمینار کا مقصد طلباءوطالبات کو ٹریفک قوانین اور پتنگ بازی کے نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے،طلباءوطالبات ٹریفک قوانین پر عمل کر کے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں،پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس سے اجتناب کریں۔
احسان کالج ہیلتھ آف سائنس ساہیوال میں آگاہی سیمینار
















