جوڈیشل کمپلیکس ننکانہ میں عدالتوں کے کمروں کی تعمیر مکمل

ننکانہ صاحب:(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ننکانہ کے وکلاءکی زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس میں واقع بار روم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب کی صدارت رائے معمر قذافی ایڈووکیٹ نے کی جبکہ تقریب کی مہمانان خصوصی ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل ایم این اے اور آغا علی حیدر ایم پی اے تھے۔

صدر ڈسٹرکٹ بار ننکانہ رائے معمر قذافی کھرل ایڈووکیٹ، ممبر پنجاب بار کونسل چودھر ی انور زاہد ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری رائے شجر عباس کھرل ایڈووکیٹ نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا جوڈیشل کمپلیکس میں عدالتوں کے کمروں کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے مگر بدقسمتی سے ابھی تک ڈسٹرکٹ بار ننکانہ کے 900 سے زائد وکلاءکےلئے چیمبرز کی جگہ کی الاٹمنٹ کا کام شروع نہیں ہو سکا جسکی اہم وجہ جوڈیشری کا محکمے کے پلان میں وکلاءکے چیمبرز کےلئے3 منزلہ بلڈنگز کی صورت میں بنانا شامل ہے جس پر عملدرآمد ہونا ناممکن ہے۔